اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام اپنی آزادی ، استقلال اور قومی حکمرانی کا بھر پور دفاع اور سامراجی طاقتوں کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کامقابلہ جاری رکھیں گے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی میں ایرانی عوام کا اہم کردار ہے کل بھی ایرانی عوام انقلاب کے حامی تھے اور آج بھی ایرانی عوام انقلاب کے اصلی مالک اور حامی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم عوامی اعتراض کو بالکل تسلیم کرتے ہیں عوام کو اپنے حقوق کے سلسلے میں بولنے کا حق ہے ہم عوام کے اس حق کو تسلیم کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام ہمیشہ ملک کے استقلال، آزادی اور قومی حاکمیت کے ساتھ ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بے روزگاری کے خاتمہ اور مزاحمتی اقتصاد کے سلسلے میں تلاش و کوشش جاری ہے۔ اور ایران اس وقت ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔
.......
/169